میلبورن، 30 جولائی (رائٹر) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے آسٹریلیا کی ایک جیل میں بچوں کو دی گئی اذیتوں کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا کو ڈانٹ پھٹکار لگاتے ہوئے زیادتی کے شکار ہوئے بچوں کو معاوضہ دینے کے لئے کہا ہے۔
آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے اس ہفتے ایک ویڈیو نشر کیا تھا
جس میں جیل کے سیکورٹی گارڈ نوعمر قیدیوں پر آنسو گیس چھوڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ایک کرسی سے بندھے ایک نیم برہنہ لڑکے کو چابک سے مار رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے ہائی کمیشن نے کل ایک بیان جاری کرکے آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں واقع ’ ڈان ڈیل سنٹر‘ میں ہوئے اس واقعہ پر حیرت کا اظہار کیاہے۔